کیا خدا کا کوئی وجود ہے؟

Zeeshan Arshad
2 min readMay 4, 2024

زیادہ ڈیٹیل میں جائے بغیر میں صرف اتنا سوال کروں گا کہ اگر خدا کا وجود نہیں ہے تو میرے ہاتھ پر اللہ نے اپنا نام کیسے لکھ دیا؟

اگر اللہ کے علاوہ اس کائنات میں اور بھی خدا ہیں تو وہ سب مل کے میرے ہاتھ پر اپنا نام کیوں نہیں لکھ سکے؟

اور اگر تمہیں اس بات پر شک ہو کہ میرے ہاتھ پر اللہ کا نام لکھا ہے یا نہیں لکھا تو اپنے آپ کو غور سے دیکھو اور آئینے کے اندر اپنے ہاتھ کو دیکھ لو، تمہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ اللہ نے تمہارے ہاتھ پر بھی اپنا ہی نام لکھا ہوا ہے۔

کیا اس کے بعد بھی تمہیں اس بات پر شک ہے کہ اس کائنات کا کوئی خدا ہے یا نہیں؟

اگر شک ہے تو کس بنیاد پر ہے جب کہ تم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو کہ تمہارے ہاتھ پر اللہ نے اپنا نام لکھا ہوا ہے؟

اور اگر تمہیں یقین ہو گیا ہے تو تمہیں کس بات نے روکا ہے کہ کلمہ پڑھ کے اسلام میں داخل نہ ہو جاؤ؟

بے شک تمام نشانیاں صرف اللہ کے قبضے میں ہیں اور وہی ہدایت دیتا ہے اور وہی گمراہ کرتا ہے بدنیت کافروں کو ان کے گندے عمل کی وجہ سے

--

--