نیچر کی گواہی سے پریکٹیکل ثبوت کہ محمد ﷺ کائنات کے خدا کے آخری اور سچے نبی ہیں

Zeeshan Arshad
4 min readApr 20, 2021

اگر تم محمد ﷺ کا انکار کرنے والے انسانوں سے پوچھو گے کہ کیا وہ خدا کے آخری نبی ہیں تو تمہیں بتایا جائے گا کہ ایسا نہیں ہے اور ایسا کہنے والوں کے پاس اپنے دعوی پر کوئی پریکٹیکل ثبوت بھی موجود نہیں ہوگا۔

لیکن جب تم محمد ﷺ کے آخری نبی ہونے اور کائنات کے خدا کی طرف سے ہونے پر صرف نیچر کو اپنا جج بناکر فیصلہ کرنا چاہو گے تو تم آسانی سے اس بات کا فیصلہ کرسکو گے کیونکہ نیچر خدا کے کنٹرول میں ہے اور اس نے نیچر کے ذریعہ اس بات کا فیصلہ کرنے میں آسانی پیدا کردی ہے دنیا کے تمام انسانوں کے لیے جو اپنی عقل کو استعمال کرسکیں۔

نیچر کو بنانے والا اور اس پر کنٹرول دکھانے والا صرف ایک ہی خدا ہے جس نے عملی طور پر ایسا کرکے دکھایا ہے اکیسویں صدی میں اور اس خدا کا نام ہے اللہ

چونکہ ایسا عملی طور پر صرف اللہ نے کرکے دکھایا ہے اور اپنے نام کے سوا علاوہ محمد نام کو بھی نیچر کی مخلوقات پر لکھ کر دکھایا لہذا نیچر کی گواہی اور پریکٹیکل ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کائنات کے سچے خدا اللہ کے آخری نبی ہیں اور ایک حقیقی شخصیت اور انسان ہیں جو چودہ سو سال پہلے اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔

اسی لیے اللہ نے اپنی طاقت اور قدرت کے ذریعہ محمد ﷺ نام کو نیچر کی مخلوقات پر لکھ کر دکھادیا اکیسویں صدی میں جس پر پریکٹیکل ثبوت مندرجہ ذیل ہیں۔

مچھلی پر محمد ﷺ کا نام

مچھلی پر اللہ اور محمد ﷺ کا نام

پودے پر اللہ اور محمد ﷺ کا نام

پھل اور سبزیوں پر محمد ﷺ کا نام

کھجور پر اللہ اور محمد ﷺ کا نام

بادلوں پر محمد ﷺ کا نام

ان پریکٹیکل ثبوتوں سے ثابت ہوا کہ اللہ نے صرف حضرت محمد ﷺ کو ہی آخری نبی بنایا ہے اور وہ اللہ کے ایک سچے رسول ہیں۔

تمہیں نیچر کی مخلوقات پر اللہ اور محمد ﷺ کے نام کے سوا کسی اور مخلوق کا نام نظر نہیں آئے گا جسے صرف کائنات کے خدا یعنی اللہ نے خود اپنی طاقت اور قدرت کے ذریعہ لکھ کر دکھایا ہو بغیرانسانی مداخلت ہوئے۔

لہذا یہ غیرجانبدار، قابل مشاہدہ، پریکٹیکل اور ناقابل شکست ثبوت ہیں دین اسلام کی سچائی پر اگر تم غیرمسلم ہو یا ملحد ہو اور سچائی کی تلاش میں تھے لہذا اب اسلام قبول کرلو۔

یا اگر تم ایک مسلم ہو تو اپنے ایمان اور یقین میں اضافہ کرلو۔

الحمد اللہ رب العالمین

اللہ اکبر

دین اسلام میں کس طرح داخل ہوا جائے؟

اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کلمہ پڑھ کر گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی اور خدا نہیں اور صرف حضرت محمد ﷺ ہی اللہ کے آخری نبی اور سچے رسول ہیں۔

آپ اپنے علاقہ میں کسی بھی مسلم یا مسجد امام یا مفتی / عالم وغیرہ کی مدد سے کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوسکتے ہیں۔

--

--