صرف ایک ہی فری لانسنگ پلیٹ فارم پر قید رہنا فری لانسنگ نہیں

Zeeshan Arshad
3 min readApr 21, 2021

اگر ایک چھوٹے سے گھر کے کمرے میں آپ ایک ہزار لوگوں کو بھرنے کی کوشش کریں تو کیا یہ عقلمندی ہے یا حماقت؟

کیا یہ بہتر نہیں کہ ان ایک ہزار لوگوں کو یہ سکھایا جائے کہ ایک ہی کمرے میں رش لگاکر گھسنے کے بجائے جبکہ باہر بہت سے لوگوں کو بھی جگہ نہ مل سکے گی، بہتر ہے کہ علاقہ میں موجود الگ الگ کمروں کا استعمال کرنا بھی سیکھیں یعنی کہ اپنے آپ کو ایک بزنس فری لانسر سمجھیں نہ کہ پلیٹ فارم کے کمرے کا قیدی بن کر مایوس ہوجائیں کہ ہمیں کامیابی نہیں مل رہی جبکہ ہمیں تو کامیاب فری لانسرز کی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں کہ فلاں لاکھوں اور کروڑوں کمارہا ہے۔

پاکستانی فری لانسرز کو فائیور/اپ ورک وغیرہ کے پلیٹ فارم سکھانے کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ بطور بزنس بھی سکھانا چاہیے تاکہ انہیں اس بات کا شعور حاصل ہو کہ وہ بطور فری لانسر ایک بزنس مین/وومین ہیں اور صرف پلیٹ فارم تک محدود رہنا فری لانسنگ نہیں ہوتا بلکہ یہ محض ایک غلامی جیسے مائنڈسیٹ تک محدود کردیتا ہے جہاں فری لانسر ڈر اور خوف میں کام کرتا ہے کہ کب اکاونٹ ختم ہوجائے، کب کلائنٹ خراب فیڈ بیک دے، کب اپنی آزادی کی زندگی بسر کی جاسکے وغیرہ وغیرہ

جب ایک فری لانسر بزنس مائنڈسیٹ پر ہوگا، اس کے پاس کلائنٹ اپنے بزنس کے لیے بطور کسٹمر حاصل کرنے، بہترین سروس دینے، فیڈ بیک لینے، خود کو آزاد فری لانسر کی طرح سمجھنے پر دھیان رہے گا تو پھر خواہ وہ اپ ورک پر ہو، فری لانسر پر ہو، فائیور پر ہو، فیس بک پر ہو، انسٹاگرام پر ہو، یوٹیوب پر ہو یا کسی بھی پلیٹ فارم یا ٹول کو استعمال کرے گا تو اپنی سروس اور رزلٹس کے ساتھ کلائنٹ فوکس ہوکر کام کرسکے گا۔

اس میں اسے اس بات کی بھی ذیادہ پرواہ نہیں ہوگی کہ دوسرے فری لانسرز اس کے مقابلہ پر کیا کررہے ہیں اور کتنی رقم مانگتے ہیں کیونکہ وہ خود کو ایک کامیاب لیجنڈری فری لانسر بن چکا ہوگا جو اپنے بزنس کے ساتھ اپنی مرضی کا مالک ہوگا اور کلائنٹ بھی اپنی مرضی کے خود ہی منتخب کرے گا جن کے ساتھ اسے کام کرنے میں مزہ آئے، نہ کہ سستے اور دماغ خراب کرنے والے کلائنٹ۔

چونکہ اکثر فری لانسرز یہی سمجھتے ہیں کہ فری لانسنگ محض کسی ویب سائٹ پر جاکر اکاونٹ رجسٹر کرنا، گگ بنانا یا پروپوسل بھیجنا ہی ہوتا ہے تو بہت سے نئے فری لانسرز بنیادی تعلیمات کے بعد کیرئیر تو شروع کرلیتے ہیں لیکن بعد میں تھک ہار کر انتظار کرتے کرتے مایوسی کے کنویں میں قید ہوجاتے ہیں۔

ایک فائیور کو ہی لے لیا جائے کہ ہم گوروں کے پلیٹ فارم میں اکثریت کو ٹھونسنا تو پسند کرتے ہیں لیکن کیا اکثریت کو بزنس فری لانسر بن جانا بھی سکھاتے ہیں کہ وہ غلامی کے قید خانہ سے نکل کر بہتر اڑان کے ساتھ اپنی پرواز جاری رکھ سکیں بطور آزاد فری لانسر؟

Freelancer Mindset As A Business Services Provider

--

--