تمہارے قاتل جاہل لوگ ہوں گے

Zeeshan Arshad
3 min readApr 15, 2024
https://www.facebook.com/share/v/PWoR9QwCmEsHFSFQ/?mibextid=oFDknk

لوگوں کی اکثریت میں شامل جاہلوں کا جو ٹولہ ہے جو دین سے جاہل ہے جو قران سے جاہل ہے جو اسلام سے جاہل ہیں جن کی زندگی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں، یہ جاہل لوگ ہی اصل میں ترقی کے دشمن ہوتے ہیں اور اپنے لوگوں کو ختم کر دیتے ہیں۔

انہوں نے ماضی کے اندر صحابہ کرام کو بھی ختم کیا، اولیاء اللہ کو بھی ختم کیا، اپنے ملک سے مسلم سائنس دانوں کو بھی ختم کیا۔

اگر حقیقت کی بات کروں تو یہ صرف مسلمانوں کا ہی کام نہیں ہے، غیر مسلموں نے بھی اپنے ایسے بہت سارے سائنسدانوں کو قتل کیا ہے جنہوں نے اپنے وقت سے بہت آگے نکل کر اللہ کے فضل سے اپنی کوشش و محنت کے ذریعے ایسی ایسی چیزیں دریافت کر لی تھیں جو اس وقت کے جاہل لوگ دریافت نہ کر سکے۔

لہذا وہ تمام لوگ جو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور عجیب و غریب دریافتیں کر چکے ہیں ان کے لیے میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے علوم کو انٹرنیٹ ورلڈ کے اندر مختلف پلیٹ فارمز کے اوپر پھیلا دیں اور ہر پلیٹ فارم کے بارے میں کسی بھی جگہ سب کو نہ بتائیں بلکہ مختلف زبانوں میں مختلف طریقوں سے ان چیزوں کو دنیا بھر کے لیے عام کریں تاکہ وہ کسی خاص علاقے یا شہر سے مخصوص نہ رہے کیونکہ کہیں بھی کوئی بھی حسد کی وجہ سے ان چیزوں کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

جب ایک بات عام عوام تک مختلف زبانوں میں پہنچنا شروع ہو جائے گی تو پھر کوئی بھی جابر اور ظالم حکمران اسے روک نہیں سکے گا اور یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جو بات ایک دفعہ عام لوگوں کے ہاتھ میں پہنچ جائے پھر اس کو آسانی سے روکا نہیں جا سکتا۔ وہ تب تک رک سکتی ہے جب تک وہ ایک بندے کے پاس ہے اور اس کی چیزوں کو کوئی بھی کنٹرول چھین کر ختم کر سکے۔

اور ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے دیکھ لو کہ ماضی کے اندر جو علماء تھے ان کو منافقین نے قتل کروایا، جو اولیاء اللہ تھے ان کو منافقین نے قتل کروایا، جو صحابہ کرام تھے ان کو منافقین نے قتل کروایا اور جو مسلم سائنسدان اور لیڈرز تھے ان کو بھی منافقین نے قتل کروایا۔

جب ہابیل قابیل کے درمیان میں حسد کی وجہ سے قتل ہو سکتا ہے تو پھر کون سا مسلمان دنیا میں بچے گا؟ اور کون سا انسان مرنے سے بچ سکتا ہے حاسدین کے خلاف؟ اس لیے اپنی حفاظت کا انتظام بھی خود کرو اور عقل کو استعمال کرو

میں دنیا کے انسانوں پر تو بھروسہ کر سکتا ہوں لیکن پاکستان کے اکثر مسلمانوں پر بھروسہ نہیں کر سکتا کیونکہ یہاں پر سب سے زیادہ جہالت میں نے دیکھی ہے دین کے معاملے میں اور سب سے زیادہ قتل و غارت بھی میں نے یہی پر دیکھی ہے دین کے نام پر اور سب سے زیادہ بے عمل لوگ بھی میں نے یہیں پہ دیکھے ہیں اسلام کے نام پر، یہ پاکستان کا ملک منافقوں کا معاشرہ بن چکا ہے، یہاں پر پکا سچا ایمان والا ہر وقت خطرے میں ہے۔

اللہ اکبر
لیجنڈ

--

--

Zeeshan Arshad

The King of Multiple Skills with ALLAH (اللہ) the Mighty Holy Lord of Universe