بغیر تیل کے انڈہ بناکر ناشتہ کرنا

Zeeshan Arshad
3 min readMay 3, 2024
Photo by Jonathan Cooper on Unsplash

انسان کی زندگی میں بہت سارے ایسے کام ہوتے ہیں جنہیں وہ اس لیے نہیں کرتا کہ دوسرے لوگ اس کو یہ کہتے ہیں کہ یہ ہو نہیں سکتا اور وہ لوگ اس لیے ایسا کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی خود اس کو کر کے دیکھا نہیں ہوتا، تجربہ نہیں کیا ہوتا تو وہ اپنے فالس بیلیفز (false beliefs) ہمارے اندر ٹرانسفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم یقین کر لیتے ہیں حالانکہ وہ ہمیں کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے۔

ایک مرتبہ میں نے کسی سے پوچھا کہ کیا بغیر تیل کا انڈا بن سکتا ہے تو مجھے بتایا گیا کہ نہیں، انڈا تو تیل میں ہی پکایا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ انڈے کو اگر پانی سے بنایا جائے تو؟ جب یہ خیال میرے دل میں آیا تو میں نے سوچا کہ انڈے کو میں پانی سے پکا کے دیکھوں گا بغیر تیل کے تاکہ تیل کی ضرورت سے مجھے نجات حاصل ہو جائے۔

لیکن اس تجربے کو کرنے سے پہلے میں نے سوچا کہ ذرا انٹرنیٹ پہ سرچ کر کے دیکھتا ہوں کہ کیا کسی نے اس طرح کا تجربہ کیا ہے؟ تو مجھے پھر کچھ لوگوں کی ویڈیوز ملیں جو صرف پانی سے انڈے کو پکا کر کام چلا رہے تھے بلکہ ایک بندہ تو اس طریقے سے پورا بزنس کر رہا تھا کہ وہ آملیٹ بناتا تھا صرف پانی کے ذریعے اور اسے تیل کی ضرورت نہیں تھی اور اس کا بزنس بڑے زبردست طریقے سے چل رہا تھا۔ ماشاء اللہ

بہرحال میں نے اس کو دیکھا اور کچھ اور ویڈیوز کو دیکھا، اس کے بعد میں نے اپنے طور پر ایک انڈا توڑا اور پانی کے ساتھ اس کو پکایا اور بنا کر کھایا اور الحمدللہ مجھے کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا ٹیسٹ (taste) کے اندر کیونکہ میں نے جب تیل میں پکا کر انڈا کھایا یعنی کہ آملیٹ بنایا تب بھی مجھے کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا تو مجھے سمجھ میں آیا کہ یار جب پانی سے کام ہو سکتا ہے تو تیل خریدنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟

لیکن بات یہ ہے کہ گھر والے تو سنتے نہیں ہیں نا۔۔۔ انہوں نے جن طریقوں کے اوپر اپنے باپ دادا کو پایا ہے وہ اسی پہ چلنا چاہتے ہیں۔ وہ نہ تو نئی چیزیں سیکھتے ہیں، نہ نئے تجربے کرتے ہیں۔ اپنی گھسی پٹی چیزوں پہ ہی انہیں چلنا پسند ہے تو میں نے بہرحال لوگوں کو فورس (force) کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اگر کوئی اپنی زندگی دقیہ نوسی طریقے سے چلانا چاہے یا پرانے طرز پر چلنا چاہے تو چلے، اس کی مرضی ہے۔ میں اپنی زندگی اپنی مرضی سے چلا سکتا ہوں جہاں تک اللہ نے مجھے اختیارات دیے ہیں تو میں اب انڈے کو بغیر تیل کے ہی بناکر آملیٹ تیار کرسکتا ہوں (یہ تو اللہ کا فضل ہے کہ مجھے یہ علم بھی حاصل ہوگیا اور خود تجربہ کرنے سے یقین کامل ہوگیا)

تو اگر آپ کو تیل بہت مہنگا پڑتا ہے اور آپ غریب ہیں تو پریشان مت ہوں۔ آپ پانی کے ذریعے انڈا پکا کر کھانے کا طریقہ سیکھ لیں۔ ایک بار تجربہ کریں گے، آپ اپنی تھوڑی بہت غلطی اگر کر بھی دیں گے، اگلی بار پہلے سے بہتر کریں گے تو آہستہ آہستہ آپ بہتر ہو جائیں گے اور آپ تیل سے نجات حاصل کر لیں گے۔ اب صبح صبح انسان کو ناشتہ کرنا اور انڈا بنا کر کھانا ہو تو یہ اس کے لیے بھی ہے اور اگر شام کو یا رات کو آملیٹ بنانے ہوں یا جب کبھی ضرورت پڑے تو آپ پانی کے ذریعے آملیٹ بنائیں اور آرام سے اپنا گھر چلائیں۔

آپ کو کوئی ضرورت نہیں ہے مہنگے مہنگے تیل خریدنے کی، جب آپ کی ضرورت نہیں رہے گی تو آپ کو اس چیز سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

--

--